ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے کہا ہے کہ گلاسگو میں اقوام متحدہ کا موسمیاتی سربراہی اجلاس اب تک ناکام رہا ہے۔ تھنبرگ نے رہنماؤں پر جان بوجھ کر قوانین میں خامیاں چھوڑنے کا الزام لگایا۔ کنونشن کے مقام کے باہر ایک ریلی میں تھنبرگ نے غیر پابند قراردادوں کے بجائے آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت قوانین کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی رہنما یقیناً سچائی سے خوفزدہ ہیں، پھر بھی وہ کتنی ہی کوشش کریں، وہ اس سے بچ نہیں سکتے۔
'انہوں نے کہا کہ 'وہ سائنسی اتفاق رائے کو نظر انداز نہیں کر سکتے اور وہ اپنے بچوں سمیت ہمیں نظر انداز نہیں کر سکتے۔'
اس سے قبل بوسٹن کالج کی 20 سالہ طالبہ جولیا ہورکوس نے اس حوالے سے کہا تھا کہ یہ ہمارے مستقبل کا سوال ہے۔ ہمارے مستقبل سے سمجھوتہ کیا جا رہا ہے اور ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ کانفرنس کے دوران ہورکوس سمیت بہت سے طلباء پہنچے ہیں۔ جمعہ کو کچھ نوجوانوں نے ریلی بھی نکالی۔
واضح رہے کہ 12 نومبر کو ختم ہونے والی گلاسگو سمٹ کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری تک رکھنے کے لیے ایک بامعنی عہد کرنے کے آخری موقع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔