سرینگر: جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے تفریحی مقام نشاط میں عسکریت پسندوں نے گرینیڈ حملہ کیا جس کے سبب چھ عام شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ آج شام کے قریب نشاط علاقے میں گرینیڈ حملہ ہوا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں ایک کی شناخت ولایت حسین نامی آٹو ڈرائیور کے طور پر ہوئی ہے تاہم باقی افراد کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے، زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Grenade Attack In Srinagar
Grenade Attack in Srinagar سرینگر میں گرینیڈ حملہ، متعدد شہری زخمی - دھماکہ میں ایک شہری زخمی
سرینگر میں ایک گرینیڈ حملہ ہوا جس میں چھ سے زائد عام شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔Grenade Attack in Srinagar
سرینگر میں پُراسرار دھماکہ، ایک شہری زخمی
مزید پڑھیں:۔Mysterious Blast in Poonch پونچھ کے مینڈھر علاقے میں پر اسرار دھماکہ
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس معاملہ کی تحقیقات جاری ہے کہ دھماکہ کیسے ہوا۔ یاد رہے کہ نشاط علاقہ تفریحی مقام ہے جو ڈل جھیل کے کنارے واقع ہے اور مغل باغات، نشاط اور شالیمار، سیاحوں میں کافی مقبول ہے۔
Last Updated : Aug 21, 2022, 10:40 PM IST