موصولہ اطلاعات کے مطابق صبح 11 بجے سرکلر روڈ پر واقع رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پر یہ میٹنگ طلب کی گئی ہے، مختلف میڈیا ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نیز حزب مخالف کے رہنما کا بھی انتخاب ہوگا۔
واضح ہو کہ بہار انتخابات کے نتائج میں این ڈی اے کو اکثریت حاصل ہوئی ہے، این ڈی اے کو 125 نشستیں ملی ہیں۔ جس میں بی جے پی کو 74 جے ڈی یو کو 43، ہم اور وی آئی پی کو 4-4 نشستیں ملی ہیں۔