مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو لکھیم پور تشدد کیس میں ضمانت ملنے کے بعد کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو مرکزی حکومت پر طنز کیا اور کہا کہ اگر حکومت کسانوں کے حامی ہونے کا دعویٰ کرتی ہے تو وہ اس کیس کو مضبوطی سے پیش کرے تاکہ ملزم کو ضمانت نہ مل سکے۔Govt Should Appeal in SC Against Bail to Teni's son says Priyanka Gandhi Vadra
لکھیم پور تشدد کیس میں آشیش مشرا کی ضمانت پر واڈرا نے کہا کہ "حکومت کو سپریم کورٹ میں اس کی اپیل کرنی چاہیے۔ حکومت کسانوں کے حامی ہونے کا دعوا کرتی تاہم انہیں کیس کو مضبوطی سے پیش کرنا ہوگا تاکہ ملزمین کو ضمانت نہ مل سکے۔"
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا عرف ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا جو لکھیم پور کھیری تشدد کیس میں ملزم ہیں، منگل کو الہ آباد ہائی کورٹ کی طرف سے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد جیل سے رہا ہو گئے۔
ہائی کورٹ نے جمعرات کو انہیں ضمانت دی تھی۔ آشیش مشرا کے وکیل اودیش کمار سنگھ نے پہلے دن کہا تھا کہ مشرا کو جیل سے رہا کر دیا جائے گا اور ان کے شہر سے باہر جانے پر کوئی پابندی نہیں ہو گی۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے استعفیٰ نہ مانگنے پر مرکزی حکومت پر طنز کیا۔