پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 19 جولائی سے شروع ہوکر 13 اگست تک چلے گا۔ اطلاعات کے مطابق مانسون اجلاس کے موقع پر مرکزی حکومت 17 نئے بل پیش کرنے جارہی ہے۔
ان بلوں میں انشورنس اور دیوالیہ پن کوڈ (IBC) میں تبدیلیاں شامل ہیں۔ یہ بل بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں (MSMEs) کے لیے پری پیکج ریزولیشن پلان والے آرڈیننس کی جگہ لے گی اور کارپوریٹ قرض دہندگان کو پریشانیوں کا سامنا کررہی کمپنیوں کے مسائل کے حل کے لیے تجویز کی اجازت دینا شامل ہے۔
اس کے علاوہ مرکزی حکومت انشورنس کور کو بڑھاکر 5 لاکھ روپے کرنے کے لیے انشورنس بل بھی پیش کرنے جارہی ہے۔ تاہم cryptocurrency بل میں ایک بار پھر تاخیر کی اطلاع ہے۔ موجودہ سیشن کے لوک سبھا بلیٹن میں کرپٹو کرنسی بل درج نہیں ہے۔
آفیشیل ڈیجیٹل کرنسی بل 2021 (کرپٹو بل) کا کرپٹو کرنسی اینڈ ریگولیشن پہلے بجٹ سیشن کے لیے درج کیا گیا تھا لیکن اس کو پیش نہیں کیا جاسکا کیونکہ کووڈ۔19 کی دوسری لہر کی وجہ سے اجلاس کو مختصر کیا گیا تھا۔ تاہم ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے اب تک اس بل کے خاکہ کو حتمی شکل نہیں دی ہے اور اب بھی فریم ورک کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
- یہ بھی پڑھیں:کرپٹو کرنسی اور بھارت
- مزید پڑھیں:کرپٹو کرنسی پر بل لاسکتی ہے حکومت: انوراگ ٹھاکر