اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے قومی پالیسی ضروری: کانگریس

کانگریس نے کہا ہے کہ ملک کورونا وائرس کی دوسری لہر کی زد میں ہے لیکن حکومت اس کو روکنے میں ناکام ہے اس لیے وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے قومی پالیسی کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

کانگریس ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی
کانگریس ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی

By

Published : Mar 21, 2021, 10:44 PM IST

کانگریس ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر آگئی ہے یا آنے والی ہے اور یہ دعویٰ کئی ریٹنگ ایجنسیاں بھی کرچکی ہیں لیکن حکومت اسے روکنے کے لیے ضروری قدم اٹھانے میں کامیاب نہیں ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کووڈ ویکسن تیار ہوچکی ہے لیکن ٹیکہ کاری کا عمل انتہائی دھیمی رفتار سے ہو رہا ہے۔ یہی نہیں آر ٹی پی سی آر کی ٹیسٹنگ میں بھی تاخیر ہورہی ہے۔ حکومت کورونا کو روکنے میں کامیاب نہیں ہورہی ہے۔

کانگریس ترجمان نے کہا کہ 'کورونا کی ٹیکہ کاری کے لیے قومی پالیسی بنائی جانی چاہئے۔ ملک میں کورونا کے معاملے تیزی سے اور مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ دہلی میں گزشتہ روز کورونا کے 823 معاملات سامنے آئے۔ اسی طرح سے پنجاب میں 2370 معاملے سامنے آئے ہیں لیکن ستمبر میں جب کورونا عروج پر تھا تو پنجاب میں ایک دن میں 800 معاملے ہر روز آرہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details