اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

رہائشی اسکولوں کا نام بدل کر نیتاجی سبھاش چندر بوس کے نام پر رکھنے کا فیصلہ

مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ حکومت نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کے تئیں احتراماً فیصلہ کیا ہے کہ رہائشی اسکولوں اور ہاسٹلوں کا نام نیتاجی سبھاش چندربوس رہائشی اسکول رکھا جائے گا۔

schools
schools

By

Published : Feb 5, 2021, 9:32 PM IST

نئی تعلیمی پالیسی کے تحت ہر کسی کو ہمہ جہتی اور معیاری تعلیم مہیا کروانے کے مقصد سے وزارت تعلیم نے ملک کے 383 رہائشی اسکولوں اور 680 ہاسٹل کا نام بدل کر نیتا جی سبھاش چندر بوس رہائشی اسکول رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت کے اس فیصلے پر مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نیشنک نے کہا 'وزارت تعلیم نے کم آبادی والے بالخصوص رہائشی علاقوں میں جہاں اسکول کھولنا مشکل ہے اور ان شہری بچوں، جنھیں دیکھ ریکھ کی خصوصی ضرورت ہے، کے لیے جامع تعلیم سکیم کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظامم علاقوں کو معاشی امداد حاصل کی ہے تاکہ وہ رہائشی اسکول اور ہاسٹل کھول سکیں'۔

انہوں نے کہا 'ہم نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کے تئیں احتراماً فیصلہ کیا ہے کہ ان رہائشی اسکولوں اور ہاسٹلوں کا نام نیتاجی سبھاش چندربوس رہائشی اسکول رکھا جائے گا'۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں کل 383 اسکول اور 680 ہاسٹل کا نام بدلا جائے گا۔ علاوہ ازیں یہ سبھی ادارے کستوربا گاندھی گرل اسکول کے لیے بنائے گئے ضابطوں پر عمل درآمد کریں گے اور ان جیسا معیار حاصل کرنے کے لیے کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے
'جموں و کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ بحال ہو رہا ہے'

ڈاکٹر نیشنک نے کہا 'نیتا جی کا نام نہ صرف طلبہ بلکہ اساتذہ، دیگر اسٹاف کے اراکین کو اور اسکول کی انتظامیہ کو معیار حاصل کرنے کی ترغیب دے گا'۔ ان تمام اسکول میں بہ ضابہ تعلیم کے علاوہ خصوصی ہنر کی تربیت، سیلف ڈیفنس وغیرہ کی ٹریننگ دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details