نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ مرکزی حکومت نے کورونا وبا کو روکنے کے لیے بوسٹر ڈوز لگانے کی ان کی تجویز Rahul Gandhi on Booster Dose کو بالآخر قبول کر لیا ہے اور اس خوراک کو تمام شہریوں پر لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت کی طرف سے اپنی تجویز پر عمل درآمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے مودی حکومت کے اس فیصلے کو درست قدم قرار دیا اور کہا کہ ملک کے ہر شہری کو کورونا کی وبا سے تحفظ فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔
راہل گاندھی Rahul Gandhi نے ٹویٹ کیا کہ ''مرکزی حکومت نے بوسٹر خوراک کیلئے میری تجویز کو قبول کرلیا ہے، یہ ایک درست قدم ہے۔ حفاظتی ٹیکوں اور بوسٹرز کو ملک کے عوام تک پہنچانا ہو گا''۔