اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ترنمول کانگریس کے چار اعلیٰ رہنماؤں سے پوچھ گچھ کی سی بی آئی کو اجازت

گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاستی پولیس انتظامیہ کو ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی اور مدن مترا کے خلاف بدعنوانی معاملے میں تفتیش شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

گورنر کی سی بی آئی کو ترنمول کانگریس کے چار اعلیٰ رہنماؤں سے پوچھ گچھ کی اجازت
گورنر کی سی بی آئی کو ترنمول کانگریس کے چار اعلیٰ رہنماؤں سے پوچھ گچھ کی اجازت

By

Published : May 10, 2021, 10:46 AM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاستی پولیس انتظامیہ کو ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کے خلاف بدعنوانی معاملے میں تفتیش شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

گورنر کی سی بی آئی کو ترنمول کانگریس کے چار اعلیٰ رہنماؤں سے پوچھ گچھ کی اجازت

گورنر جگدیپ دھنکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سی بی آئی کی جانب سے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے خلاف بدعنوانی معاملے میں تفتیش کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جانچ ایجنسی کی جانب سے جمع کئے گئے دستاویزات اور میڈیا رپورٹس کا معائنہ کرنے کے بعد ان تمام سیاسی رہنماؤں کے خلاف انکوائری شروع کرنے کی میں نے اجازت دے دی ہے۔ گورنر جگدیپ دھنکر کا کہنا ہے کہ ٹھوس ثبوت کی بنیاد پر ہی سی بی آئی ان سیاسی رہنماؤں سے پوچھ گچھ کرنے کے لئے اجازت مانگ رہی تھی-

گورنر کی سی بی آئی کو ترنمول کانگریس کے چار اعلیٰ رہنماؤں سے پوچھ گچھ کی اجازت

گورنر جگدیپ دھنکر کے مطابق یہ معاملہ اس وقت کا ہے جب یہ چاروں فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، شوبھن چٹرجی اور مدن مترا وزیر تھے. اسی وقت ناردا بدعنوانی معاملے میں ان چاروں کے نام سامنے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی برسوں سے ان چار رہنماؤں سے ناردا معاملے میں پوچھ گچھ کرنا چاہتی تھی. آج انہیں اس کی اجازت مل گئی ہے۔

گورنر کی سی بی آئی کو ترنمول کانگریس کے چار اعلیٰ رہنماؤں سے پوچھ گچھ کی اجازت

واضح رہے کہ سی بی آئی کا دعویٰ ہے کہ ناردا بدعنوانی معاملے کی تفتیش میں ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنماؤں فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کے نام سامنے آئے تھے۔ سی بی آئی اسی وقت ان چاروں اعلیٰ رہنماؤں سے ناردا معاملے میں پوچھ گچھ کرنا چاہتی تھی. واضح رہے کہ ان میں سے ایک شوبھن چٹرجی ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details