اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'گورنر جگدیپ دھنکر کو بنگال کے عوام کی رائے تسلیم کرنی چاہیے' - اسمبلی انتخابات سے قبل وزارت داخلہ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلیٰ افسران کے تبادلوں کے نوٹس

ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری پارتھا چٹرجی نے گورنر جگدیپ دھنکر کے لا اینڈ آرڈر سے متعلق بیان پر شدید تنقید کی۔ چٹرجی نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکر کو بنگال کے عوام کی رائے کو تسلیم کرنا چاہیے۔

گورنر جگدیپ دھنکر کو بنگال کے عوام کی رائے تسلیم کرنی چاہئے :پارتھو چٹرجی
گورنر جگدیپ دھنکر کو بنگال کے عوام کی رائے تسلیم کرنی چاہئے :پارتھو چٹرجی

By

Published : May 5, 2021, 1:38 PM IST

مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی جانب سے تیسری میعاد کے لئے وزیراعلیٰ کا حلف لینے کے چند گھنٹوں کے اندر اندر گورنر جگدیپ دھنکر اور ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے درمیان نوک جھوک شروع ہوگئی۔

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما پارتھا چٹرجی نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکر کو بنگال کے عوام کی رائے کو تسلیم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کے لوگوں نے ممتا بنرجی کو واضح اکثریت دی ہے. اس کی مدد سے وہ تیسری مرتبہ ایک مضبوط اور متوازن حکومت بنائیں گے۔

ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری پارتھا چٹرجی نے گورنر جگدیپ دھنکر کے لا اینڈ آرڈر سے متعلق بیان کی جم کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کے وزیراعلیٰ بنے چند گھنٹے بھی نہیں گزرے ہیں کہ گورنر جگدیپ دھنکر نے تنقید شروع کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کو ( گورنر کو ) لا اینڈ آرڈر سے متعلق بات کرنے کی کوئی حق نہیں ہے. عوام نے بنگال کی باگ ڈور ایک قابل اور ذمہ دار کے کندھوں پر ڈالی ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ ریاست میں جاری سیاسی تصادم کے لئے ریاستی نہیں بلکہ بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنما ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل وزارت داخلہ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلیٰ افسران کے تبادلوں کے نوٹس جاری کئے گئے تھے. جو سمجھا جاسکتا ہے کہ آئین کی حد میں تھے یا غیر آئینی تھے۔ جب کہ ممتا بنرجی نے تو ابھی ابھی عہدہ سنبھالا ہے. انہیں جو بھی مناسب لگے گا وہ کریں گی۔

ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ گورنر جگدیپ اچھے کاموں پرخاموش رہتے ہیں غیر ضروری باتوں کو لے کر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ راج بھون میں ممتا بنرجی کے تیسری مرتبہ کے لئے وزیراعلیٰ کا حلف لینے کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاست میں جاری سیاسی تصادم اور لا اینڈ آرڈر کو لے کر ممتا بنرجی پر خوب بھڑاس نکالی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details