بنگلورو:وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بنگلورو میں یلہنکا کے ایئر فورس اسٹیشن میں ایرو انڈیا 2023 کے 14ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ ایرو انڈیا 2023 کا تھیم 'ایک ارب مواقع کا رن وے' ہے اور اس میں تقریباً 100 غیر ملکی اور 700 ہندوستانی کمپنیوں سمیت 800 دفاعی کمپنیوں کے ساتھ 80 سے زیادہ ممالک کی شرکت ہوگی۔ وہیں 'میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ' کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، یہ تقریب دیسی آلات/ٹیکنالوجی کی نمائش اور غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بنگلورو کا آسمان نئے بھارت کی صلاحیتوں کی گواہی دے رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 'یہ نئی بلندی نئے بھارت کی حقیقت ہے، آج ہمارا ملک نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور انہیں عبور بھی کر رہا ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: Aero India 2023 بنگلور میں 14ویں'ایرو انڈیا' کا وزیر اعظم کے ہاتھوں افتتاح