اردو

urdu

'صحافیوں، سیاست دانوں، کارکنان پر درج مقدمات واپس لے حکومت'

دگ وجے سنگھ نے ایوان بالا میں وقفہ صفر کے دوران صحافیوں، سیاست داتوں اور سماجی کارکنان پر حال ہی میں ملک سے غداری کے الزام میں درج کی گئی ایف آئی آر واپس لینے کا مطابلہ کیا۔

By

Published : Feb 3, 2021, 1:11 PM IST

Published : Feb 3, 2021, 1:11 PM IST

'صحافیوں، سیاست دانوں،کارکنان پر درج مقدمے واپس لے حکومت'
'صحافیوں، سیاست دانوں،کارکنان پر درج مقدمے واپس لے حکومت'

کانگریس کے سینئر رہنما دگ وجے سنگھ نے بدھ کو راجیہ سبھا میں صحافیوں، سیاست دانوں اور سماجی کارکنان پر حال ہی میں درج کیے گئے مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

دگ وجے سنگھ نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران صحافیوں، سیاست داتوں اور سماجی کارکنان پر حال ہی میں ملک سے غداری کے الزام میں درج کی گئی ایف آئی آر واپس لینے کا مطابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'تین ریاستوں میں چار پانچ لوگوں کے خلاف ایک جیسی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، جو ایک سازش ہے۔'

کانگریس رہنما نے کہا کہ ملک سے غداری کا معاملہ درج کرنے والی دفعات انگریزی حکومت کے وقت کی ہیں ان کا استعمال جدید بھارت میں نہیں کیا جانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ یہ مقدمے واپس لیے جانے چاہیے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں رہنما ششی تھرور اور کئی اہم صحافیوں اور سماجی کارکنان کے خلاف ملک سے غداری اور دیگر دفعات میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details