بدھ کو ہیلی کاپٹر حادثے میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت Gen Bipin Rawat کی اچانک موت کے بعد ان کے اہم عہدے کے لیے متبادل تلاش کرنے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ مرکزی سرکار جلد ہی اگلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف Chief of Defence Staff کی تقرری کا عمل شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
سی ڈی ایس عہدے کی لیے زیادہ تر لوگوں کی نظریں آرمی چیف ایم ایم نراونے M M Narwane پر مرکوز ہیں، نروانے نئے سی ڈی ایس کے عہدے کی دوڑ میں سر فہرست Mukund Naravane favourite to be next CDS ہیں۔
متعدد ریٹائرڈ فوجی کمانڈرز اور حکام کا خیال ہے کہ جنرل نروانے کو نئے سی ڈی ایس کے طور پر مقرر کرنا ایک دانشمندانہ قدم ہوگا کیونکہ وہ پانچ ماہ کے اندر آرمی چیف کے عہدے سے ریٹائر ہونے والے ہیں۔
حکام نے جمعرات کے روز کہا کہ حکومت اس معاملے پر فیصلہ لینے کے لیے فوج، بحریہ اور فضائیہ کے سینئر کمانڈروں کی ایک کمیٹی تشکیل دے گی۔ کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر اگلے دو سے تین دنوں میں اس فیصلے کو حتمی شکل دی جائے گی اور اسے منظوری کے لیے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو بھیجا جائے گا۔