اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حکومت وسیم رضوی کے خلاف قانونی کارروائی کرے: مسلم پرسنل لا بورڈ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (Muslim Personal lLaw Board) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کی دل آزاری کرنے والے وسیم رضوی کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ تنظیم نے ایک بیان جاری کر کے یہ مطالبہ کیا۔

muslim personal law board news  Government should take legal action against Wasim Rizvi says Muslim Personal Law Board  Wasim Rizvi controversy news  Wasim Rizvi heart muslim community  Muslim Personal Law Board on Wasim Rizvi  etv bharat urdu news  حکومت وسیم رضوی کے خلاف قانونی کارروائی کرے: مسلم پرسنل لاء بورڈ  آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  وسیم رضوی مسلسل بے ہودہ حرکت کا مرتکب ہو رہا ہے  مسلمانوں کی دل آزاری  مقدس شخصیتوں کے سلسلے میں کوئی دل آزار کی بات  فوری طور پر وسیم رضوی کو گرفتار کرے
حکومت وسیم رضوی کے خلاف قانونی کارروائی کرے

By

Published : Nov 10, 2021, 7:43 PM IST

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک دریدہ دہن شخص وسیم رضوی مسلس بے ہودہ حرکت کا مرتکب ہو رہا ہے۔ وہ نہ صرف مسلمانوں کی دل آزاری کررہا ہے بلکہ اس کی یہ حرکت ملک کے امن و یکجہتی کو نقصان پہنچانے والی اور دستور و آئین کو ٹھیس پہنچانے والی ہے۔ ملک کا قانون کسی بھی مذہب کی مقدس شخصیات کی اہانت کی اجازت نہیں دیتا اور مذہبی جذبات کے احترام کے سلسلہ میں بھارت کی ایک روشن تاریخ رہی ہے۔ نہ مسلمانوں نے کبھی برادران وطن کی مقدس شخصیات اور کتابوں کے بارے میں کوئی نازیبا لفظ استعمال کیا اور نہ ہی برادران وطن نے مسلمانوں کی مقدس شخصیات کے سلسلے میں کوئی دل آزار کی بات کہی۔

بیان کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ حکومت اترپردیش اور حکومت ہند سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر وسیم رضوی کو گرفتار کرے۔ اس کی نفرت انگیز حرکت پر قانونی کارروائی کرے اور سخت سے سخت سزا دے۔

اسی کے ساتھ مسلم پرسنل لا بورڈ نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیرت کی ایسی مجالس منعقد کریں، جن میں برادران وطن کو خصوصی اہتمام سے مدعو کیا جائے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی سیرت ان کے سامنے پیش کی جائے۔ بالخصوص آپ کی اخلاقی تعلیمات کو نمایاں کیا جائے، اور ان کی غلط فہمیوں کو دور کیا جائے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام مذاہب کی مقدسات کے احترام سے متعلق خصوصی قانون بنائے اور اس کی خلاف ورزی کو سنگین جرم قرار دے۔

مزید پڑھیں:۔وسیم رضوی نے قرآن کا نیا نُسخہ جاری کیا

مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پیغمبر اسلام محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت تعریف و توصیف کی محتاج نہیں ہے۔ مسلمانوں نے ہی نہیں غیر مسلم اہل علم نے بھی آپ کے کمالات اور ہمہ جہت محاسن کا اعتراف کیا ہے۔

بھارت کے بڑے بڑے قومی رہنماؤں اور ہندو مذہب کی نمائندہ شخصیتوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کو رول ماڈل اور مثالی شخصیت قرار دیا ہے اور متعدد ہندو شعرا نے آپ کی شان میں ایک سعادت سمجھ کر نعتیہ اشعار کہے۔ اگر کوئی شخص آپ کے بارے میں گستاخی کا ارتکاب کرتا ہے تو وہ خود اپنی خباثت کو پیش کرتا ہے اور چاند پر تھوکنے کی کوشش کرتا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details