کانگریس نے یوکرین میں ہندستانی طالب علم نوین کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس کیلئے حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہاکہ اس نے بروقت ملک کے شہریوں کو نکالنے میں کوتاہی برتی۔
کانگریس کی ترجمان ڈاکٹرراگنی نائک نے منگل کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں خصوصی پریس کانفرنس میں کہاکہ نوین کی موت کے لئے ہندستانی حکومت ذمہ دار ہے۔ اس نے بروقت قدم اٹھایا ہوتا تو ملک کے ایک ہونہار طالب کو کھونا نہیں پڑتا۔ انہوں نے کچھ طلبا کو اغوا کئے جانے کی خبروں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔Rahul Gandhi Calls For Strategic Evacuation Plan
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی نوین کی موت پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو یوکرین سے ہندستانی طلبا کو لانے کے لئے ٹھوس حکمت عملی بنانی چاہئے اور اس منصوبہ کی معلومات طلبا اور انکے کے اہل خانہ کے ساتھ شیئر بھی کرنی چاہئے۔