ڈیزاسٹر مینجمنٹ جموں و کشمیر کی جانب سے کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر چیف سیکرٹری نے جائزہ لینے کے لئے اے سی ایس فینانس، اے سی ایس ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، پرنسپل سیکریٹری ہوم، ڈویژنل کمشنرس کے علاوہ ڈسٹرکٹ کمشنرس اور تمام اضلاع کے ایس او پیز و دیگر محکموں کے افسران کو مدعو کیا تھا۔
جموں و کشمیر میں ہفتہ وارانہ نئے مثبت کیسز، مثبت معاملوں کی شرح، فیٹلٹی ریٹ، ویکسینیشن اور کووڈ سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے یہ طے پایا کہ کہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام اضلاع میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے جو احتیاطی تدابیر اپنایے جارہے تھے انہیں بر قرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ اسٹیٹ ایکزیکٹیو کمیٹی نے آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ کنٹینمنٹ کے لئے جو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے جاری آرڈر تھا، اسے آئندہ آرڈر تک جاری رکھا جائےگا۔
اسٹیٹ ایکزیکٹیو کمیٹی نے کہا کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے بڑے اجتماعات منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہے اور اجتماع میں پچیس تک ہی افراد شرکت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے آرڈر میں یہ بھی کہا کہ جن اضلاع میں کورونا وائرس کی شرح 0.2 تک ہے اور ہفتہ وارانہ 250 سے کم کیسز درج ہوتے ہوں وہاں کے بینکیوٹ ہالس میں پچاس سے زائد افراد شرکت نہیں کر سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ پچاس افراد بھی ایسے ہونے چاہیے جن کا ویکسینیشن عمل مکمل ہو چکا ہو اور کووڈ ٹیسٹ بھی منفی ہو۔ آرڈر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس ایس پیز اس بات کو یقینی بنائے کہ کسی بھی ڈسٹرکٹ میں ویک اینڈ کرفیو کا نفاذ نہ ہو۔