اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'بچوں کی حفاظت کے لیے حکومت کو نیند سے بیدار کرنا ضروری': راہل گاندھی - مودی 'سسٹم

راہل گاندھی نے منگل کو کورونا سے نمٹنے کی حکومت کی پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بچوں کو وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے مودی سرکار کو نیند سے بیدار کرنے کی ضرورت ہے, تاکہ بروقت علاج کا پختہ انتظام کیا جاسکے۔

'بچوں کی حفاظت کے لیےحکومت کو نیند سے بیدار کرنا ضروری'
'بچوں کی حفاظت کے لیےحکومت کو نیند سے بیدار کرنا ضروری'

By

Published : May 18, 2021, 1:41 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کی پیش گوئی کی جارہی ہے اور اس کے پیش نظر، وقت کے ساتھ ساتھ بچوں کو اس وبا سے بچانے کے لئے مناسب اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

راہل گاندھی نے منگل کو کورونا سے نمٹنے کی مرکزی حکومت کی پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بچوں کو وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے مودی سرکار کو نیند سے بیدار کرنے کی ضرورت ہے, تاکہ بروقت علاج کا پختہ انتظام کیا جاسکے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا، "آنے والے وقتوں میں بچوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہوگی۔ پیشگی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بچوں کی خدمات اور حفاظتی ٹیکوں سے متعلق تدابیر کا اہتمام ہونا چاہئے۔

بھارت کے مستقبل کے لئے یہ ضروری ہے کہ نیند میں موجودہ مودی 'سسٹم' کو درست کرنے کے لئے جھنجھوڑکر جگایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details