ڈوڈہ:جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے صفائی ملازمین نے تنخواہوں میں تخفیف اور تاخیر کے خلاف غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر چلے گئے۔ انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور نعرے بازی بھی کی۔ احتجاج کرنے والے صفائی ملازمین کا کہنا تھا کہ حکام نے ان کی پہلے سے تاخیر کا شکار تنخواہوں میں سے 4000 روپے تک تخفیف کا فیصلہ کیا ہے۔
صفائی ملازمین کا الزام ہے کہ وہ باقاعدگی سے اپنی ڈیوٹی پر حاضری دے رہے ہیں اور ان کی حاضری ریکارڈ کی جاتی ہے۔ ادارے میں بائیو میٹرک حاضری کا نظام کام نہیں کر رہا۔ جھاڑو دینے والوں کا کہنا تھا کہ جو لوگ اپنی ڈیوٹی پر صحیح طریقے سے حاضر نہیں ہو رہے انہیں پوری تنخواہ دی جا رہی ہے لیکن ان کی تنخواہوں سے بھاری رقوم کاٹی جا رہی ہیں۔