مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا کہ حکومت تعلیم اور ہنرمندی کے درمیان بہتر ہم آہنگی قائم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
پردھان نے ’ روزگارکے مواقع پیداکر نا اور انٹرپرینیورشپ - روزگار کے لیے آگے کی راہ ‘عنوان پر منعقد کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے ایک ورچوئل اسپیشل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی معیشت تیزی سےآگے بڑھ رہی ہے ۔ ہندوستان کا مستقبل بہت امید افزا نظر آ رہا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہنر مندی کی صلاحیت مینوفیکچرنگ پروڈکٹویٹی بڑھانے اور معیشت کو آگے بڑھانے کے لیے اہم ہے۔