اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حکومت کسانوں کے قاتلوں کو تحفظ دے رہی ہے: کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسان مارے گئے اور حکومت اب قاتلوں کو بچانے کی کوشش کررہی ہے۔

arvind kejriwal
اروند کیجریوال

By

Published : Oct 6, 2021, 3:20 PM IST

کیجریوال نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کسانوں کو دن کی روشنی میں گاڑیوں سے کچل دیا گیا اور اس معاملے کے مجرم ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے ہیں۔ اس معاملے میں جس طرح قاتل کو بچایا جارہا ہے ایسا صرف ہندی فلموں میں دیکھا جاتا تھا۔ پوری حکومت قاتل کو بچانے میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی لیڈر یا بڑا آدمی ہے تو کیا وہ کسی کو کچل دے گا۔

انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ پورا ملک لکھیم پور کھیری کی حقیقت جاننا چاہتا ہے، لہذا آپ کسانوں کا درد بانٹیں اور سچ کو سامنے آنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کیا چھپایا جا رہا ہے، اپوزیشن کے رہنماؤں، صحافیوں کو موقع پر جانے سے روکا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورا ملک ایک طرف آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے اور دوسری طرف وہ لوگ جو غمزدہ کسانوں سے ملنے جا رہے ہیں انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:راہل اور پرینکا گاندھی کو ملی لکھیم پور جانے کی اجازت

کیجریوال نے کہا کہ ایک سال سے کسان سرحد پر بیٹھے ہیں، ان میں سے چھ سو کسانوں کی موت ہوچکی ہے اور اب ان کو گاڑیوں سے کچلا جارہاہے، کسانوں سے اتنی نفرت کیوں ہے؟ انہوں نے کہا کہ لکھیم پور میں کسانوں کو کچلا نہیں گیا بلکہ پورا نظام کچل دیا گیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details