ریاست اترپردیش کے ضلع مرزا پور میں تین افراد خود کو زندہ ثابت کرنے کی جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں، ان تین افراد میں سے کوئی 20 برس سے تو کوئی کئی برسوں سے خود کو زندہ ثابت کرنے کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے۔ اتنا ہی نہیں افسران سے یہ وہ یہ بھی التجا کر رہا ہے کہ میں بھوت نہیں بلکہ زندہ فرد ہوں۔
حکومت کی عدم توجہی سے زندہ شخص مردہ قرار ضلع کے آموئی کے بھولا سنگھ گذشتہ 20 برسوں سے ریونیو انسپکٹر اور لیکھپال کے ذریعہ مردہ قرار دیے جانے کے بعد خود کو زندہ ثابت کرنے کے لئے در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے۔
دوسرے شخص چیلہ کے رہنے والے 70 سالہ رگھوناتھ گپتا ہیں، جو پنشن کی رقم لینے بینک گئے تو کیش کاؤنٹر پر بیٹھے ملازم نے انہیں مردہ بتا دیا جبکہ ایک تیسرے بزرگ وشیشر گاؤں کے رہنے والے 72 سالہ کبیر داس بند ہیں، تینوں ہی تحصیل صدر کے رہائشی ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے صدر تحصیل گورو شریواستو نے بتایا کہ معاملہ نوٹس میں آتے ہی کارروائی کی جا رہی ہے۔
پھر بھی انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کر نے بعد ان بزرگوں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔