لوک سبھا میں حزب اختلاف کی جماعتوں Opposition in Lok Sabha نے حکومت پر کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے مناسب انتظام کرنے میں ناکام رہنے اور عوام کے لیے ہمدردی سے کام نہ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ 'اس دوران حکومت صرف وزیر اعظم نریندر مودی PM Narendra Modi کی امیج بچانے اور اپنی پیٹھ تھپتھپانے میں لگی ہوئی ہے'۔
کانگریس کے گورو گوگوئی نے ضابطے 193 کے تحت ’کووڈ-19 کی وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال‘ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دوران حکومت کو ملک کے عوام کے ساتھ ہمدردی کے ساتھ پیش آنا چاہیے تھا، لیکن وہ سخت بنی رہی اور لوگوں کے مسائل کو اہمیت نہیں دی۔ حکومت کا ظلم اس قدر رہا کہ اس نے کورونا کے دور میں بھی پیٹرول اور ڈیزل سے پیسے کمانے کا کام جاری رکھا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے حکومت کو کووڈ سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا لیکن ان کی بات کا مذاق اڑایا گیا۔ مسٹر گاندھی کی یہ بات کورونا کی دوسری لہر میں سچ ثابت ہوئی جب ہم وطنوں کو اسپتالوں میں بستر نہیں ملے اور لوگ وینٹی لیٹر کے لیے ترستے رہے۔ پورے ملک میں اتفرا تفری کا ماحول تھا۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس عرصے کے دوران تین ہزار سے زائد بچے یتیم ہوئے اور 26 ہزار سے زائد بچوں نے اس وبا کی وجہ سے اپنے والدین میں سے کسی ایک کو گنوایا ۔