اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حکومت ہر شخص کو سستے علاج کی دستیابی کے لیے پُرعزم: مودی - آیوشمان بھارت

وزیراعظم نریندر مودی نے غریبوں، خواتین اور درمیانہ طبقہ کو سستا اور بہتر علاج دستیاب کرانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ملک میں شمولیاتی اور جامع صحت کی سہولیات کا ایک مضبوط بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی

By

Published : Sep 27, 2021, 8:41 PM IST

نریندر مودی نے 'آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا' کی تیسری سالگرہ کے موقع پر آن لائن منعقدہ پروگرام میں ’آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن‘ کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پورے ملک میں صحت کی سہولیات، ہسپتال، ڈاکٹر، فارمیسی، ادویات کی دکانیں اور مریض ایک پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گے۔ اس پلیٹ فارم سے ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی سینئر ڈاکٹروں اور ماہرین کے مشورے حاصل ہوسکیں گے۔

بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات برسوں سے جاری صحت سہولیات کو مضبوط کرنے کی مہم آج نئے مرحلہ میں داخل ہورہی ہے۔ آج ہم ایک مشن شروع کررہے ہیں جس میں بھارت کی صحت سہولیات میں انقلابی تبدیلی لانے کی صلاحیت ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

وزیر اعظم نے بتایا کہ بھارت شمولیاتی اور جامع صحت صحت ماڈل پر کام کررہا ہے۔ یہ ماڈل صحت دیکھ بھال اور بیماری کے معاملے میں آسان، کفاتی اور قابل رسائی علاج پر زور دیتا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

طبی تعلیم میں اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ چھ سے سات سالوں کے مقابلہ میں بھارت میں بہت زیادہ تعداد میں ڈاکٹر اور مساوی طبی افرادی قوت تیار کی جارہی ہے۔ ملک میں ایمس اور دیگر جدید طبی اداروں کا ایک وسیع نیٹ ورک قائم کیا جارہا ہے اور ہر تین لوک سبھا حلقوں میں ایک میڈیکل کالج کے قیام کا کام چل رہا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

نریندر مودی نے گاؤں میں صحت سہولیات کو مضبوط کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں میں پرائمری ہیلتھ سینٹر نیٹ ورک اور ہیلتھ مراکز کو مضبوط کیا جارہا ہے۔ ایسے 80 ہزار سے زیادہ مرکز پہلے ہی کام کررہے ہیں۔

اس پروگرام میں مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویا، خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی، وزیر ریلوے اشونی ویشنو اور کئی ریاستوں کے وزراء صحت اور مرکز اور ریاستوں کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر آیوشمان بھارت کی کامیابیوں اور حصولیابیوں پر ایک ویڈیو فلم اور کافی ٹیبل بک بھی جاری کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details