اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Modi on Railway Infrastructure: 'حکومت ملک میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم' - مہاراشٹر میں اضافی ریلوے لائینز

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت ملک میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے Modi Commitment to Improve Railway Infrastructure کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ نیز انفراسٹرکچر کے منصوبے پہلے منصوبہ بندی اور عملدرآمد میں تال میل کی کمی کی وجہ سے رک جاتے تھے لیکن ہم نے اس نقطہ نظر کو بدل دیا ہے۔

حکومت ملک میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم
حکومت ملک میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم

By

Published : Feb 18, 2022, 10:59 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز ممبئی سے متصلہ تھانہ ضلع میں واقع لوکل ٹرینوں کے اسٹیشن تھانے اور دیوا کو جوڑنے والی دو اضافی ریلوے لائنوں کا افتتاح Two Additional Railway Lines in Maharashtra کیا اور دو مضافاتی ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائی رسم افتتاح بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ عمل میں آئی۔ اس موقع پر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت ملک میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے Railway Infrastructure in The Country کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ نیز انفراسٹرکچر کے منصوبے پہلے منصوبہ بندی اور عملدرآمد میں تال میل کی کمی کی وجہ سے رک جاتے تھے لیکن ہم نے اس نقطہ نظر کو بدل دیا ہے،" ۔


یہ بھی پڑھیں:Homeless Shiver on Malerkotla Railway Station: مالیر کوٹلہ ریلوے اسٹیشن کے باہر سردی سے ٹھٹھرتے غریب


اس موقع پر ریاست کے وزیراعلی اودھوٹھاکرے نے بھی بزریعہ وہڈیو لنک شرکت کی اور ابتدائیہ کلمات مراٹھی میں ادا کرنے کے بعد ہندی میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان اضافی خدمات کے دستیاب ہونے والی سہولتوں کا بھی تذکرہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق تھانے اور دیوا کو جوڑنے والی دو اضافی ریل لائنیں تقریباً 620 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہیں اور ان میں 1.4 کلومیٹر طویل ریل فلائی اوور، تین بڑے پل، 21 چھوٹے پل شامل ہیں۔ یہ لائنیں کافی حد تک ممبئی میں مضافاتی ٹرینوں کے ساتھ ساتھ لمبی دوری کی ٹرینوں کے ٹریفک میں رکاوٹ کو دور کریں گی۔ اس کے ساتھ شہر میں 36 نئی مضافاتی ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی-

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details