جموں و کشمیر تنظیم نو بل پر لوک سبھا میں اتوار کو اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے زور دار بحث کی۔
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کی وکالت کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانا تو محض شروعات ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'یہ حکومت جو کر رہی ہے اسے دوبارہ دہرائے گی۔ ہم آگے دیکھیں گے کہ خدا ناخواستہ چنئی، بنگلورو، احمد آباد، حیدرآباد اور لکھنؤ جیسے شہروں کو یہ لوگ یونین ٹیریٹری (مرکز کے زیر انتظام علاقہ) بنائیں گے۔' انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جو کیا گیا وہ ایک تجربہ ہے۔'
اسد الدین اویسی نے کشمیر معاملے میں مرکز کی حمایت کرنے والی پارٹیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب لکھنؤ، بنگلورو اور ممبئی جیسے بڑے شہر یونین ٹیریٹری بنیں گے تب جن نام نہاد سیکولر پارٹیوں نے جموں و کشمیر کے یو ٹی بننے کی حمایت کی وہ ہائے ہائے کریں گی۔