’فکی ہیل 2021‘ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پال نے کہا کہ حکومت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم جے اے وائی) اسکیم میں بہتری جاری رکھےگی۔ انہوں نے کہا کہ جو ادارے اس کا حصہ نہیں بنے ہیں انھیں اس کے ساتھ شراکت داری کرنی چاہیے اور دیگر اسپتالوں کو بھی اس میں شامل ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایم جے اے وائی نے دیگر سرکاری اسکیموں کو اپنانا شروع کر دیا ہے اور ریاستی حکومتوں کی پہل پر دیگر امکانات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سنگین اور ایمرجنسی ادویات کے میدان میں وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے ایک نیشنل نیٹ ورک آف ایکسیلینٹ ایمرجنسی اینڈ ٹراما سسٹم بنانے کی ضرورت ہے۔