نئی دہلی:حکومت نے نفرت پھیلانے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے والی 45 یوٹیوب ویڈیوز پر پابندی لگا دی ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے انفارمیشن ٹیکنالوجی رولز 2021 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب سے 10 یوٹیوب چینلز کی 45 ویڈیوز پر پابندی لگانے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایت گزشتہ 23 ستمبر سے نافذ العمل ہے۔ ان ویڈیوز کو 1.25 کروڑ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ Centre blocks 45 YouTube videos for spreading communal hatred
وزارت نے کہا ہے کہ ان ویڈیوز میں مذہبی برادریوں کے درمیان نفرت پھیلانے کے مقصد سے فرضی خبریں اور اس طرح کے کلیپنگ ڈالی گئی ہیں جن میں پھیر بدل کیا گیا ہے۔ ان میں کئی فرضی دعوے کیے گئے ہیں جیسے کہ حکومت کچھ برادریوں کے مذہبی حقوق واپس لے رہی ہے اور ملک میں خانہ جنگی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس طرح کی ویڈیوز سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل پڑنے اور امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔