امریکہ کی جو بائیڈن انتظامیہ نے 4 نومبر کو کہا تھاکہ 100 سے زائد ملازمین والی کمپنیاں اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے ہر ملازم کو یا تو مکمل ویکسین لگائی گئی ہو یا پھر ہفتہ وار بنیادوں پر ان کا کورونا ٹسٹ کیا جائے۔
اسی بنیاد پر گوگل نے اپنے 150,000 سے زیادہ ملازمین (Google Employees) سے کہا کہ وہ دسمبر کے اوائل تک کمپنی کے پورٹل پر اپنی ویکسینیشن (Vaccination) کی پوزیشن اپ لوڈ کریں۔
کمپنی نے یہ بھی ہدایت کی کہ حکومت کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کرنے والے ملازمین کو دفتر نہ آنے پر بھی کووڈ کے ٹیکے لگوانے ہوں گے۔
میڈیا ذرائع سی این بی اسی نے اطلاع دی ہے کہ دستخط شدہ اعلامیہ کمپنی کے مالکان پر زور دیتا ہے کہ وہ ویکسینیشن پر ایک نیا حکم نافذ کریں، جس میں تمام ملازمین شامل ہوں۔
اعلامیہ میں ملازمین سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ اصولی طور پر لازمی ویکسینیشن (Mandatory Vaccination) کی شرط کی مخالفت کریں اور اگر وہ پہلے ہی کورونا ویکسین نہ لینے کا فیصلہ کر چکے ہیں تو اس پر قائم رہیں۔