اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گوگل کے ڈوڈل میں بھارتی ثقافت کی جھلک

گوگل کے ڈوڈل کو ترنگے کے رنگوں میں رنگنے کی کوش کی گئی ہے۔ اس میں سب سے آگے کھڑے لوگ ہرے اور زعفرانی رنگ کی پوشاک پہنے نظر آرہے ہیں، پیچھے کی جانب زعفرانی رنگ کی خوبصورت پرانی عمارت نظر آرہی ہے اور گوگل کا نام نیلے رنگ میں لکھا گیا ہے۔

By

Published : Jan 26, 2021, 5:06 PM IST

گوگل کے ڈوڈل میں بھارتی ثقافت کی جھلک
گوگل کے ڈوڈل میں بھارتی ثقافت کی جھلک

انٹرنیٹ سرچنگ انجن گوگل نے منگل کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر ڈوڈل پر بھارتی ثقافت کی جھلک پیش کر کے ملک کے عوام کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آجملک بھر میں یوم جمہوریہ کی تقاریب جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہیں۔ مختلف خصوصی مواقع کی طرح گوگل نے اس بار بھی ڈوڈل بنا کر ملک کی تاریخ اور ثقافت کی جھلک پیش کی ہے۔

ڈوڈل کو ترنگے کے رنگوں میں رنگنے کی کوش کی گئی ہے۔ سب سے آگے کھڑے لوگ ہرے اور زعفرانی رنگ کی پوشاک پہنے نظر آرہے ہیں، پیچھے کی جانب زعفرانی رنگ کی خوبصورت پرانی عمارت نظر آرہی ہے اور گوگل کا نام نیلے رنگ میں لکھا گیا ہے۔
گوگل کے ہوم پیج پر کلک کرتے ہی نظر آنے والے ڈوڈل میں ملک کی مختلف ریاستوں کی ثقافت کو پیش کیا گیا ہے۔ اس میں کئی علاقوں کے لوگ بھی نظر آرہے ہیں۔ جیسے کسان، اساتذہ، موسیقار، فلم ساز، رقاصائیں اور کرکٹ وغیرہ شامل ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details