گوگل کے ایک سابق ملازم نے کیلیفورنیا کے شمالی ضلع کی امریکی ضلعی عدالت میں ایک مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں کمپنی پر سیاہ فام ملازمین کے خلاف منظم امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ نیویارک ٹائمز اخبار نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ Google Accused Of Racism
اخبار کے مطابق اپریل کرلے نے مقدمہ دائر کیا ہے۔ وہ 2014-20 کے درمیان کمپنی میں ملازمت میں تھے اور انہوں نے مختلف پروگراموں تیار کرتے وقت گوگل میں سیاہ فام امیدواروں کو ملازمتیں دلوائی تھیں۔
شکایت کنندہ کے حوالے سے اخبار نے بتایا ’’گوگل جان بوجھ کر نسلی امتیاز اور انتقامی کارروائی کے ملک گیر طرز یا عمل میں مصروف ہے۔ اس کے تحت کمپنیاں روزگار کی پالیسیاں بناتی اور انہیں برقرار رکھتی ہیں جن کا پورے امریکہ میں سیاہ فام کارکنوں کے خلاف غیر متناسب اثر پڑتا ہے‘‘۔