اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Kolkata International Book Fair: کولکاتا بین الاقوامی کتاب میلہ میں اردو کتابوں کی اچھی خریداری

45واں کولکاتا بین الاقوامی کتاب میلہ اس بار نہایت ہی کامیاب رہا۔ کروڑوں کی کتابیں فروخت ہوئیں۔ اس کے علاوہ کولکاتا کتاب میلے میں اردو کتابوں کی فروخت بھی اچھی رہی۔ اردو کتابوں کے کئی اسٹال لگے تھے۔ 45th Kolkata International Book Fair

Kolkata International Book Fair
کولکاتا بین الاقوامی کتاب میلہ میں اس بار اردو کتابوں کی خریداری اچھی

By

Published : Mar 15, 2022, 10:49 AM IST

ادبی کتابوں کے علاوہ اسلامک لٹریچر کی بھی فروخت اچھی رہی۔ بنگال میں کتابیں پڑھنے کا رجحان بہت زیادہ ہے اسی لئے کولکاتا کتاب میلہ میں لاکھوں لوگوں کی آمد ہوئی اور بڑے پیمانے پر کتابیں فروخت ہوئی۔ کتاب میلہ منعقد کرنے والی بک سیلر اینڈ گلڈ کے مطابق 20 کروڑ کی کتابیں فروخت ہوئیں ہیں۔

ویڈیو

45ویں بین الاقوامی کولکاتا کتاب میلہ کا شاندار اختتام یوا۔ دو برسوں کے وقفے کے بعد منعقد ہوا کولکاتا کتاب میلہ اس بار بہت کامیاب رہا۔ 18 لاکھ لوگ کتاب میلہ میں آئے اور 20 کروڑ روپیے کی کتابیں فروخت ہوئیں۔ کولکاتا کے سالٹ لیک سنٹرل پارک میں منقعد کیے جانے والے کتاب میلہ میں آخری دن ڈیڑھ لاکھ لوگوں کی آمد ہوئی۔ Urdu books at Kolkata International Book Fair

کولکاتا بین الاقوامی کتاب میلہ میں اس بار اردو کتابوں کی خریداری اچھی

2020 میں منعقد کئے جانے والے کتاب میلہ کے بنسبت اس بار کتابیں زیادہ فروخت ہوئیں ہیں۔ دوسری جانب کولکاتا بین الاقوامی کتاب میلہ میں اردو کتابوں کے بھی کئی اسٹال لگے تھے۔ اردو کتابیں بھی اچھی خاصی تعداد میں فروخت ہوئیں۔ وہیں اسلامی کتابیں بھی بڑے پیمانے پر فروخت ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اردو کتابوں کئی اسٹال جن میں مرکزی مکتبہ پبلشنگ، مغربی بنگال اردو اکاڈمی، ساہتیہ اکاڈمی،نیشنل بک ٹرسٹ اور پبلیکیشن ڈپارٹمنٹ مرکزی حکومت کے اسٹال میں اردو کتابیں دستیاب تھیں۔ مرکزی مکتبہ پبلشنگ ہاؤس میں سب سے زیادہ خریداروں کی بھیڑ دیکھنے کو ملی، جہاں اردو ادب اور اسلامی دونوں کتابیں تھیں۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے اسٹال خالص ادبی کتابیں تھیں۔ اس کے علاوہ ساہتیہ اکیڈمی نیشنل بک ٹرسٹ اور پبلیکیشن ڈپارٹمنٹ میں اردو کی محدود کتابیں تھیں۔

مرکزی مکتبہ پبلشنگ ہاؤس معراج خالد نے بتایا کہ اس بار خریداری کرنے والوں کی تعداد اچھی رہی لوگ آ رہے ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ ان کے اسٹال میں ادبی کتابوں کے بنسبت اسلامی کتابیں قران و حدیث اور اسلامک لٹریچر کی کتابیں زیادہ فروخت ہوئیں۔اردو ادب کے لوگ خریداری نہیں کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details