اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گوڈسے گیان شالہ مقفل - وزیر داخلہ کے حکم کے بعد

گزشتہ روز ہی سخت گیر ہندو تنظیم اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا نے مہاتما گاندھی کا قاتل ناتھو رام گوڈسے کے نام سے ایک لائبریری کا افتتاح کیا تھا۔

گوڈسے گیان شالا پر لگا انتظامیہ کا تالا
گوڈسے گیان شالا پر لگا انتظامیہ کا تالا

By

Published : Jan 12, 2021, 12:28 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار انتظامیہ نے 'گوڈسےگیان شالا' پر تالا لگا دیا ہے، اور وہاں لگے پوسٹر بینر کو بھی ہٹا دیا ہے، اس کے علاوہ اس علاقے میں امتناعی احکامات کی دفعہ 144 بھی نافذ کر دیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاستی وزیر داخلہ کے حکم کے بعد انتظامیہ نے یہ اقدام کیا ہے۔

سخت گیر ہندو تنظیم اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا نے اتوار کے روز مدھیہ پردیش کے گوالیار میں واقع اپنے دفتر میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کی لائبریری کے نام سے ایک لائبریری کا افتتاح کیا تھا۔

آپ کو بتا دیں کہ گوڈسے اور آپٹے کو مہاتما گاندھی کے قتل کے جرم میں 15 نومبر 1949 کو امبالا کی جیل میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details