اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Godhra Train Burning Case: گودھرا ٹرین آتشزدگی معاملے میں قصورواروں کی درخواستوں پر سماعت آج - گودھرا فساد

27 فروری 2002 کو گجرات کے گودھرا میں سابرمتی ایکسپریس کی S-6 کوچ کو جلانے سے 59 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جس سے ریاست میں فسادات پھوٹ پڑے تھے۔ اس معاملہ پر آج سپریم کورٹ سماعت کرے گا۔ SC On Godhra train burning case

سپریم کورٹ گجرات حکومت اور قصورواروں کی درخواستوں پر آج سماعت کرے گی
سپریم کورٹ گجرات حکومت اور قصورواروں کی درخواستوں پر آج سماعت کرے گی

By

Published : Apr 10, 2023, 11:38 AM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ 2002 کے گودھرا ٹرین آتشزدگی معاملہ میں عمر قید کی سزا پانے والے کئی قصورواروں کی ضمانت کی درخواستوں پر پیر کو سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا اور جے بی پاردی والا کی بنچ ضمانت کی درخواستوں کے ساتھ مجرموں کی سزاؤں کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی بھی سماعت کرے گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ 24 مارچ کو سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ وہ اس معاملے کی سماعت کی اگلی تاریخ کو مجرموں کی ضمانت کی درخواستوں کو نمٹا دے گا۔ عدالت نے گجرات حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کی عرضیوں کا نوٹس لیا تھا کہ انہیں کچھ قصورواروں کے حوالے سے بعض حقائق کی تصدیق کرنی ہے۔

تاہم سپریم کورٹ نے ایک قصوروار کی ضمانت میں توسیع اس بنیاد پر کر دی تھی کہ اس کی بیوی کینسر میں مبتلا تھی۔ مہتا نے طبی بنیادوں پر ضمانت میں توسیع کی حمایت کی تھی۔ اس سے پہلے 17 مارچ کو سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ وہ 24 مارچ کو گجرات حکومت کی اپیل اور کیس کے کئی ملزمین کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرے گی۔

مزید پڑھیں:۔Godhra Case گجرات حکومت نے گودھرا معاملے میں قصورواروں کی ضمانت کی عرضی کی مخالفت کی

20 فروری کو ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ وہ 11 قصورواروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرے گی جن کی 2002 کے گودھرا ٹرین جلانے کے معاملے میں گجرات ہائی کورٹ نے سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔ پچھلے سال 15 دسمبر کو سپریم کورٹ نے ایک قصوروار فاروق کو ضمانت دی تھی، جو اس کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا اور نوٹ کیا کہ وہ 17 سال سے جیل میں تھا۔ فاروق کو کئی دیگر افراد کے ساتھ ٹرین کی ایک کوچ پر پتھراؤ کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details