اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Global Investors Summit 2023 یو اے ای۔ یوپی کے تعلقات میں میل کا پتھر ثابت ہوگا جی آئی ایس

یو اے ای کے وزیر ایچ ای احمد بن علی الشیخ نے کہا کہ یہ صرف ایک آغاز ہے۔ آنے والے وقت میں ہمارے بہت سے سرمایہ کار یوپی کا رخ کریں گے اور یوگی حکومت کے ذریعہ یوپی میں لائی گئی تبدیلی و سرمایہ کاری کے موافق ماحول کا فائدہ اٹھائیں گے۔

By

Published : Feb 11, 2023, 9:45 PM IST

یو اے ای۔ یوپی کے تعلقات میں میل کا پتھر ثابت ہوگا جی آئی ایس
یو اے ای۔ یوپی کے تعلقات میں میل کا پتھر ثابت ہوگا جی آئی ایس

لکھنؤ: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نمائند وفد نے ہفتہ کو اعتماد کا اظہار کیا کہ گلوبل انوسٹر سمٹ اترپردیش کے ساتھ ان کے ملک کے تعلقات میں میل کا پتھرا ثابت ہوگا۔ یو اے ای کے وزیر ایچ ای احمد بن علی الشیخ و منسٹر آف اسٹیٹ فار فارین ٹریڈ، منسٹری آف اکانومی ایچ ای ڈاکٹر تھانی بن احمد ال زیاد نے جی آئی ایس کے دوسرے دن ہفتہ کو کہا کہ یہ صرف ایک آغاز ہے۔ آنے والے وقت میں ہمارے بہت سے سرمایہ کار یوپی کا رخ کریں گے اور یوگی حکومت کے ذریعہ یوپی میں لائی گئی تبدیلی و سرمایہ کاری کے موافق ماحول کا فائدہ اٹھائیں گے۔

ہندوستان اور یو اے ای کے درمیان جو روایتی اور اقتصادی تعلقات سے چلے آرہے ہیں۔ اترپردیش گلوبل انوسٹر سمٹ کے ذریعہ سے ان مزید تیزی آئے گی۔ خاص طور سے اترپردیش اور یو اے ای کے لئے یہ پروگرام میل کا پتھر ثابت ہوگا۔ اس موقع پر ریاست کے ایم ایس ایم ای وزیر راکیش سچان نے کہا کہ 23 ستمبر 2021 کو ہندوستان حکومت اور یو اے ای کے درمیان مالی معاونت کے حوالے سے شراکت داری ہوئی تھی۔ اس کے بہت مثبت نتائج دیکھنے کو ملے ہیں۔اس شراکت داری کی وجہ سے یو اے ای اور ہندوستان کے درمیان کاروبار میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ یو اے ای سے ایکسپورٹ اور امپورٹ 50 بلین ڈالر ٹک پہنچ گیا ہے۔ ہمیں یوپی میں یو اے ای کے ساتھ اچھے تعلقات کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Reliance to invest Rs 75,000 cr in UP مکیش امبانی نے اترپردیش میں 75 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا

انہوں نے کہا کہ لولو مال نے ہمارے ساتھ 3300 کروڑ روپئے کا ایک ایم او یو کیا ہے۔ جس کے تحت وہ اجودھیا اور وارانسی سمیت کچھ دیگر جگہ بھی اپنے مال کھولے گا۔ وہیں اعلان گروپ نے بھی فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ للو مال کے ساتھ سیلف ہیلپ گروپ کے لئے بھی قرار ہوا ہے تاکہ ایس ایچ جی کی خواتین کے ذریعہ بنائے جارہے پروڈکٹس بھی ان مالس کے ذریعہ سے لوگوں تک پہنچ سکیں۔ میری یو اے ای کے سرمایہ کاروں سے اپیل ہے کہ یوپی میں آئیے اور سرمایہ کاری کیجئے۔ یوگی حکومت ہر طرح سے آپ کی حمایت کرتی ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details