چینئی میں ہفتہ کو انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) جنگی جہاز گروہ کو سمندری بیڑے میں شامل کرنے کے موقع پر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والی اکثر تبدیلیاں بھارت کے لیے تشویش کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایک قوم ہمیں دنیا بھر میں غیر یقینی صورتحال اور اتار چڑھاؤ کے درمیان اپنے حوصلے بلند رکھنا چاہئے۔
وزیر دفاع نے کہاکہ ’’آج دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور تجارتی تعلقات مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار ہو رہے ہیں۔ دوسرے ملک سے آنے والی خبروں کے بارے میں کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ ظاہر ہے کہ ہمارا ملک بھی ان پیش رفتوں سے نہیں بچ سکتا۔‘‘
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ’’بحر ہند کا خطہ، جہاں دنیا کے دو تہائی سے زیادہ تیل کی شپ منٹ ہو رہی ہے، آج کی بدلتی دنیا یقینی طور پر ان شعبوں کو بھی متاثر کرتی ہے۔ لہذا ہمیں ہر وقت چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والی تبدیلیاں اکثر ہندوستان کے لیے تشویش کا باعث بن جاتی ہیں۔