اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پلول میں خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری، اہم ملزم گرفتار - اردو نیوز پلول

ہریانہ ضلع کے پلول ضلع میں آج ایک نہایت شرمناک اور دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون کے ساتھ 25 لوگوں نے احتماعی عصمت دری کی۔ پولیس نے اس معاملے کے اہم ملزم ساگر کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر ملزم فرار ہیں۔

girl gangraped by 25 people in forest in palwal
پلول میں خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری، 25 لوگوں پر الزام

By

Published : May 14, 2021, 10:27 AM IST

Updated : May 14, 2021, 12:50 PM IST

دہلی سے صرف 70 کلومیٹر دور پلول میں ایک خاتون نے 25 افراد پر اجتماعی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس نے خاتون کے بیان کی بنیاد پر 25 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کو دیئے گئے بیان میں خاتون نے بتایا کہ فیس بک پر بنے دوست نے اس سے ملنے کے لئے ہوٹل بلایا تھا۔ جہاں سے اسے اغوا کرکے رام گڑھ کے جنگل میں لے جایا گیا اور رات بھر تقریباً تقریباً 25 لوگوں نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔ خاتون نے بتایا کہ صبح ہونے پر ایک کباڑی کے پاس خاتون کو چھوڑا گیا، جہاں اس کے ساتھ دوبارہ اجتماعی عصمت دری کی گئی۔

خاتون کی حالت بگڑنے پر بے ہوشی کی حالت میں اسے بدر پور بارڈر چھوڑ کر ملزم فرار ہوگئے۔ اس معاملے میں پولیس 25 افراد کے خلاف اغوا اور اجتماعی زیادتی کے الزام میں رپورٹ درج کی ہے۔ یہ واقعہ 3 مئی کو پیش آیا تھا، لیکن خاتون اب پولیس کو اس کی شکایت دی ہے۔

Last Updated : May 14, 2021, 12:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details