اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Ghulam Nabi Azad Receives Padma Bhushan Award: غلام نبی آزاد کو پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا

کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد کو عوامی امور کے میدان میں پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے غلام نبی آزاد کو یہ اعزاز اپنے ہاتھوں سے دیا۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد غلام نبی آزاد نے کہا کہ 'ملک کام کو پہچانتا ہے۔ جب میرے کام کی پہچان ہوتی ہے تو اچھا لگتا ہے۔ اس سے مجھے ملک کے لیے کام کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔ Ghulam Nabi Azad Receives Padma Bhushan Award

Ghulam Nabi Azad Receives Padma Bhushan Award
غلام نبی آزاد کو پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا

By

Published : Mar 21, 2022, 7:33 PM IST

Updated : Mar 21, 2022, 8:54 PM IST

کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد کو عوامی امور کے میدان میں پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے غلام نبی آزاد کو یہ اعزاز اپنے ہاتھوں سے دیا۔ رواں برس 26 جنوری کی شام کو حکومت ہند نے غلام نبی آزاد کو پدم بھوشن سے نوازنے کا اعلان کیا تھا۔ Ghulam Nabi Azad Receives Padma Bhushan Award

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد غلام نبی آزاد نے کہا کہ 'ملک کام کو پہچانتا ہے۔ جب میرے کام کی پہچان ہوتی ہے تو اچھا لگتا ہے۔ اس سے مجھے ملک کے لیے کام کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ ایوارڈ کس کو ملا اور کس نے دیا۔ پدم ایوارڈز کوئی حکومت نہیں، ملک دیتا ہے۔

غلام نبی آزاد کو پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا

آپ کو بتادیں کہ رواں برس 128 افراد کو پدم ایوارڈز سے نوازا جا رہا ہے۔ جن میں 4 پدم وبھوشن، 17 پدم بھوشن اور 107 پدم شری دیے جائیں گے۔ ان ایوراڈ یافتہ میں 34 خواتین ہیں اور اس فہرست میں غیر ملکی/NRIs/PIOs/OCIs کے زمرے سے 10 افراد اور 13 بعد از مرگ ایوارڈ یافتہ افراد بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس تعلق سے دوسری سول ڈیکوریشن تقریب 28 مارچ کو منعقد ہونے والی ہے۔

Last Updated : Mar 21, 2022, 8:54 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details