اردو

urdu

By

Published : Dec 1, 2020, 2:26 PM IST

ETV Bharat / bharat

جی ایچ ایم سی انتخابات: جنگم میٹ میں کشیدگی

تفصیلات کے مطابق بی جے پی لیڈر شہزادی بیگم جنہوں نے گذشتہ اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کیا تھا، پولنگ سینٹر پر پہنچیں اور ووٹر سلپز کو دیکھنا شروع کر دیا۔

GHMC elections: Tensions in movable mats
جی ایچ ایم سی انتخابات: جنگم میٹ میں کشیدگی

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) انتخابات 2020 کے سلسلہ میں جنگم میٹ میں ہلکی کشیدگی پھیل گئی۔

تفصیلات کے مطابق بی جے پی لیڈر شہزادی بیگم جنہوں نے گذشتہ اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کیا تھا، رائے دہی کے مرکز پہنچیں اور ووٹر سلپز کو دیکھنا شروع کر دیا۔

مقامی مجلسی لیڈروں نے ان کے اس قدم پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ 'شہزادی بیگم نہ تو اس علاقہ کی رائے دہندہ ہیں اور نہ ہی امیدوار ہیں'۔

اس موقع پر بی جے پی کے لیڈروں اور مجلسی کارکنوں کے درمیان بحث و تکرار ہوگئی جس کے بعد پولیس نے چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا اور شہزادی بیگم سے خواہش کی کہ وہ وہاں سے چلی جائیں۔

اس علاقہ میں پولیس کی زیادہ تعداد کو تعینات کر دیا گیا تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔

بی جے پی اور مجلس کے کارکنوں کے تصادم کی ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر وائرل ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details