اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

CDS Gen Rawat cremated : سترہ توپوں کی سلامی کے ساتھ جنرل بپن راوت کی آخری رسومات ادا - بریگیڈیئر ایل ایس لڈر کی آخری رسومات

ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت CDS Bipin Rawat کو دلی کی ملٹری سمادھی میں 17 توپوں کی سلامی کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں۔

سی ڈی ایس بپن راوت کا آخری سفر، 17 توپوں سے دی گئی سلامی
سی ڈی ایس بپن راوت کا آخری سفر، 17 توپوں سے دی گئی سلامی

By

Published : Dec 10, 2021, 5:19 PM IST

Updated : Dec 11, 2021, 12:08 PM IST

کنور ہیلی کاپٹر حادثے Coonoor Helicopter Crash میں ہلاک ہونے والے ملک کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں۔ دہلی میں سی ڈی ایس بپن راوت CDS Bipin Rawat کو ان کی دہلی کی رہائش گاہ پر 17 توپوں کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئی۔

سی ڈی ایس جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھو لیکا راوت کی چتاؤں کو ان کی بیٹیوں کریتکا اور تارینی نے آگ لگائی۔ وہیں بپن راوت کی آخری رسومات سے پہلے 17 توپوں کی سلامی دی گئی۔

سی ڈی ایس بپن راوت کو توپوں کی سلامی

اس کے ساتھ ہی فوجی بینڈ کی طرف سے تعزیتی دھن بجائی گئی۔ اس موقع پر 12 بریگیڈیئر سطح کے افسران آخری رسومات کے دوران تعینات تھے۔

آخری رسومات کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

دوسری جانب کنور ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے بریگیڈیئر ایل ایس لدر Brigadier L S Lidder کی آخری رسومات بھی دہلی کینٹ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ لدر کی اہلیہ نے کہا کہ وہ مسکراتے ہوئے انہیں الوداع کہنا چاہتی ہیں کیونکہ بریگیڈئر لدر ایک بہادر فوجی تھے۔

Last Updated : Dec 11, 2021, 12:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details