مکیش امبانی کی رہائش گاہ اینٹیلیا کے باہر مشتبہ کار میں سے 20 جلیٹن کی چھڑیاں ملیں جس کے بعد ممبئی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور امبانی کے گھر کے قریب سکیورٹی انتظامات سخت کر دئے گئے ہیں۔
مکیش امبانی کے گھر کے باہر مشتبہ ایس یو وی کار ملی۔ اسکارپیو ایس یو وی کو ممبئی کے پیڈر روڈ پر امبانی کی رہائش گاہ 'انٹیلیا' کے قریب دیکھا گیا تھا۔
مشکوک کار ملنے کے بعد امبانی کے گھر کے سکیورٹی اہلکاروں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد متعدد پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کردی۔