ادے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کنہیا لال کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے انہیں تسلی دی۔ اس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں گہلوت نے کنہیا لال کے قتل معاملے کو گھناؤنا جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاملے کو فاسٹ ٹریک کورٹ میں چلانے کی کوشش کریں گے اور قصورواروں کو ایک ماہ کے اندر پھانسی کی سزا دی جائے گی۔ Ashok Gehlot on Udaipur Killing
انہوں نے کہا کہ این آئی اے نے معاملے کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور وہ اس کے تمام پہلوؤں کی جانچ کرے گی، ہم تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری پولیس نے بہتر کام کیا ہے اور مجرموں کو فوری گرفتار کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ راجندر یادو، ریاستی صدر گووند سنگھ دوٹاسارا بھی موجود تھے۔ Gahlot Meets Kanhaiya Family
انہوں نے کہا کہ اس قتل عام نے نہ صرف ریاست بلکہ پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ اس معاملے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بات کریں گے۔ ہماری ایجنسی این آئی اے کے ساتھ بھی مکمل تعاون کرے گی۔ ایسے میں ہماری کوشش ہوگی کہ ملزمان کو جلد از جلد سزا دی جائے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملے میں 1 ماہ کے اندر انصاف ہو، لیکن کیا این آئی اے ریاست کے لوگوں کے جذبات کو سمجھے گی؟