ریاست اترپردیش کے مرادآباد پنچایت بھون کمپنی باغ میں بھارتیہ جنتا پارٹی مہیلا مورچہ کا ایک پروگرام کمل شکتی سنوّاد کاریہ کرم منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر مہیلا مورچہ کی قومی صدر الکا گوجر اور ریاستی صدر مہیلا مورچہ و راجیہ سبھا ایم پی گیتا شاکیہ نے شرکت کی۔
بی جے پی کے لوگ بولتے نہیں، کرتے ہیں: گیتا شاکیہ - geeta shakya criticizes congress on the issue of distributing tickets to women
راجیہ سبھا ایم پی گیتا شاکیہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پرینکا گاندھی نے خواتین کو 40 فیصدی ٹکٹ دینے کی بات کہی ہے۔ 2017 میں کانگریس نے اترپردیش میں 12 خواتین کو ٹکٹ دیا تھا اور بی جے پی نے اپنی طرف سے 46 خواتین اور اپنا دل کی دو خواتین کو ٹکٹ دیا تھا۔
ہماری پارٹی کے لوگ بولتے نہیں کرتے ہیں:گیتا شاکیہ
مزید پڑھیں:۔بی جے پی نے آپسی بھائی چارے میں زہر گھولنے کا کام کیا: سچن پائلٹ
اس موقع پر راجیہ سبھا ایم پی گیتا شاکیہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پرینکا گاندھی نے خواتین کو 40 فیصدی ٹکٹ دینے کی بات کہی ہے۔ 2017 میں کانگریس نے اترپردیش میں 12 خواتین کو ٹکٹ دیا تھا اور بی جے پی نے اپنی طرف سے 46 خواتین اور اپنا دل کی دو خواتین کو ٹکٹ دیا تھا یعنی 48 خواتین کو ٹکٹ دیا تھا جس میں 38 خواتین نے جیت درج کی تھی۔ ہماری پارٹی کے لوگ بولتے نہیں، کرتے ہیں۔