ریاست بہار کے ضلع گیا کے ٹنکوپا میں مورتی ویسرجن کرکے واپس ہورہے لوگوں میں کچھ شر پسندوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔
ایس ایس پی ادتیہ کمار کے مطابق ویسرجن کے بعد واپس ہورہے لوگ ڈی جے بجا رہے تھے جسے پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو جلوس میں شامل افراد پولیس سے الجھ گئے۔ پولیس نے اسی دوران ایک نوجوان کو پکڑ لیا جو نشے کی حالت میں ہنگامہ کررہا تھا. پولیس اسے تھانہ لیکر جارہی تھی تبھی ہجوم نے پولیس پر اچانک حملہ کردیا۔ پہلے پولیس پر سنگ باری کی گئی اور اسکے بعد فائرنگ کی گئی جو تھانہ انچارج کو جا لگی۔
تھانہ انچارج اجے کمار کو پاوں میں گولی لگی۔ جبکہ حملے میں پولیس کے دو جوان اور زخمی ہوئے ہیں جنہیں سر میں شدید چوٹ لگی ہے
اطلاع کے مطابق برتارا بازار میں لکشمی کی مورتی بیٹھائی گئی تھی۔ اسی مورتی کے ویسرجن کے لیے بڑی تعداد میں نوجوان ڈی جے باجا کے ساتھ بنشی ندی میں ویسرجن کرنے کے لیے نکلے تھے۔
دیر شام کو ویسرجن کرکے جلوس باجے کے ساتھ رقص کرتے ہوئے واپس ہورہا تھا. اس دوران کچھ نوجوان ہنگامہ بھی کررہے تھے جسے پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو ان پر حملہ کر دیا گیا۔