اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گیا: اقلیتی اقامتی ہائی اسکول کی تعمیر کا منصوبہ سرد مہری کا شکار - اقلیتی اقامتی ہائی اسکول کی تعمیر

گیا میں سنی وقف بورڈ کی بے توجہی کی وجہ سے اقلیتی اقامتی ہائی اسکول کی تعمیر کا منصوبہ اب بھی سرد مہری کا شکار ہے۔

گیا: اقلیتی اقامتی ہائی اسکول کی تعمیرکا منصوبہ سرد مہری کا شکار
گیا: اقلیتی اقامتی ہائی اسکول کی تعمیرکا منصوبہ سرد مہری کا شکار

By

Published : Oct 13, 2021, 12:59 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں سنی وقف بورڈ کی بے توجہی کی وجہ سے اقلیتی اقامتی ہائی اسکول کی تعمیر کا منصوبہ سرد مہری کا شکار ہے، منصوبہ کی منظوری کو دو برس گزرچکے ہیں لیکن زمین کی دستیابی اب تک وقف بورڈ کی جانب سے نہیں کرائی گئی ہے۔ جس سے اقلیتی طبقے میں مایوسی ہے، حالانکہ ضلع محکمۂ اقلیتی فلاح وبہبود کی طرف سے مسلسل کوشش کی جارہی ہے کہ زمین کی دستیابی ممکن ہوسکے۔

ویڈیو
اس منصوبے کے تحت حکومت کی گائڈ لائن کے مطابق بہار کے جن اضلاع میں اقلیتی اقامتی ہائی اسکول کی تعمیر ہونی ہے وہاں زمین کی دستیابی سنی وقف بورڈ کو کرانا ہے، اسکول کی تعمیر چار سے پانچ ہیکڑ زمین پر ہونی ہے، اس میں طلبا و طالبات کے لیے علاحدہ علاحدہ اسکول ہوں گے جن میں ہاسٹل، کھیل گراؤنڈ، لائبریری، کچن اور کلاس روم کی تعمیر ہونی ہے، تاہم حکومت کی شرط یہ ہے کہ اسکول سنی وقف بورڈ کی زمین پر ہی بننا ہے اگر کسی ضلعے میں وقف بورڈ کی زمین نہیں ہے تو اس صورت میں حکومت کی جانب سے زمین فراہم کی جائے گی۔
گیا: اقلیتی اقامتی ہائی اسکول کی تعمیرکا منصوبہ سرد مہری کا شکار

گیا میں گزشتہ دو برسوں سے چل رہے زمین کے حصول کا معاملہ اب تک حل نہیں ہوا ہے، ضلع اقلیتی فلاح ضلع اوقاف کمیٹی کے صدر و سکریٹری سے زمین کے تعلق سے کاغذات مع پتے کا متعدد مرتبہ مطالبہ کرچکا ہے، تاہم ضلع اوقاف کمیٹی نے آج تک زمین کے حوالے سے جانکاری ضلع اقلیتی فلاح دفتر کو دستیاب نہیں کرایا ہے اور نہ ہی ضلع اقلیتی فلاح دفتر کو تحریری طور پر یہ جانکاری دی ہے کہ یہاں وقف بورڈ کی زمین نہیں ہے یا حسب ضرورت ایک مقام پر دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے اب تک حکومت اور محکمہ تک زمین کی پوری تفصیلات نہیں پہنچ سکی ہے۔

مزید پڑھیں:کیا مسلم طلبا کا واٹس ایپ گروپ بنانا عسکریت پسندانہ عمل ہے: ایڈوکیٹ تردیپ پیس


ضلع اوقاف کمیٹی کے غیر ذمہ دارانہ رویے اور وقف بورڈ کی زمین کی جانکاری دیے جانے کے حوالے سے سنی وقف بورڈ پٹنہ کو ضلع اقلیتی دفتر کی طرف سے کئی مرتبہ مکتوب بھیج جاچکا ہے اور اس حوالے سے گائڈ لائن مانگی گئی ہے تاہم ابھی تک جواب موصول نہیں ہوا ہے، ضلع اقلیتی فلاح افسر جتیندر کمار نے ایک مرتبہ پھر سے زمین کے حصول کے لیے پہل کی ہے اور اس کے لیے اقلیتی رہنماؤں اور مسلم دانشوروں کے ساتھ میٹنگ کرکے زمین کے حصول کے لیے تفصیلات دینے کی گزارش کی ہے۔


واضح رہے کہ اقلیتی فلاح افسر جتیندر کمار نے بتایا کہ زمین کے حصول کا معاملہ اب تک حل نہیں ہوسکا ہے اس لئے آج اقلیتی رہنماؤں و دانشوروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی گئی ہے تاکہ ان کو مکمل حالات سے واقف کراکر زمین کی دستیابی کو ممکن بنایا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details