احمدآباد:ملک بھر میں گنیش اتسو منایا جاریا ہے۔ ایسے میں ایک مسلم نوجوان سلیم شیخ نے پینسل پر انوکھے طریقے سے گنیش کی مورتی بنائی ہے، جو اتنی چھوٹی ہے کہ اسے 'بلوری کانچ' سے دیکھا جاتا ہے۔ سلیم شیخ کی انوکھی پہل پر ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا نے سلیم شیخ سے خصوصی گفتگو کی۔Ganesh Statue Made in Graphite Pencil
اس تعلق سے سلیم شیخ نے بتایا کہ وہ احمدآباد کے جوہاپورا میں رہتے ہیں اور چابی بنانے کا کام کرتے ہیں لیکن انہیں بچپن سے ہی ماچس کی تیلیوں، انڈے، پینسل پر مختلف طریقے سے کارونگ کرنے کا شوق تھا۔ انہوں نے اس پر خوب محنت کی اور ماچس کی تیلیوں سے انہوں نے ایک تاج محل بنایا، جو 75 ہزار ماچس سے بنایا گیا تھا، اسے بنانے میں انہیں ایک سال 19 دن کا وقت لگا تھا، جس کے لیے انہیں راشٹرپتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ Special Talk With Artist Salim Shaikh
انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال ملک میں بھائی چارہ، قومی اتحاد کا ماحول پیدا کرنے کے لیے میں نے گنپتی کی مورتی کو پینسل کی لیڈ میں بنایا ہے، جس کی سائز 5 ایم ایم ہے۔ اسے بنانے میں 12 دن کا وقت لگا اور اس میں جھینی کارونگ کی گئی ہے، جسے اب تک کسی نے نہیں بنایا۔ اسے میں گنپتی کے پنڈال میں لے جا کر لوگوں کو دکھاؤں گا اور قومی اتحاد کا پیغام دوں گا۔