بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مرکزی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود ہندو مسلم سکھ اور عیسائی اتحاد کو قائم رکھنے کے لیے گاندھی چوپال کا جگہ جگہ انعقاد کر رہے ہیں۔ اس گاندھی چوپال کے ذریعے گاندھی کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ گاندھی چوپال کے ذریعہ رکن اسمبلی عارف مسعود بھوپال کے مجاہدین آزادی، کھلاڑیوں اور سماجی کارکنان کا بھی اعزاز کر رہے ہیں۔ عارف مسعود کی اس گاندھی چوپال میں بڑی تعداد میں علاقے کے لوگ شرکت کر رہے ہیں۔ MLA Arif Masood Addressing Gandhi Chaupal
اس موقع پر عارف مسعود نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نفرت کی سیاست کرتی ہے اور ہم محبت اور بھائی چارے کا پیغام دے رہے ہیں، اس چوپال کے قیام کا مقصد تمام برادریوں، ذات پات اور مذہب کو متحد کرنا اور گاندھی جی کے سچ کے راستے عدم تشدد پر چلنے کا عہد لے کر بھارتی جنتا پارٹی کی نفرت کی سیاست کو ختم کرنا ہے۔ وہیں عارف مسعود نے ایسے مجاہد آزادی جو اس وقت بیمار اور غریبی میں مبتلا ہیں، ان کی مدد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ Gandhi Choupal in Bhopal