جموں و کشمیر کے گاندربل پولیس نے ضلع پولیس لائنز میں محکمہ صحت کے تعاون سے پولیس کی پہلی صف کے اہلکاروں کو کورونا سے بچاو کیلئے اضافی خوراک دی۔ گاندربل پولیس سے وابستہ محکمہ پولیس نے اس اقدام کے لیے لفٹیننٹ گورنر اور ضلع انتظامیہ گاندربل کا شکریہ ادا کیا۔ Ganderbal Police Kickstarts Booster Dose Vaccination
Ganderbal Police Kickstarts Booster Dose: گاندربل میں پولیس اہلکاروں کو کووِڈ بوسٹر ڈوز دیا گیا - پولیس اہلکاروں کو ویکسین دی گئی
ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر کی ہدایت پر پہلی صف کے تمام پولیس اہلکاروں کے لئے بوسٹر ٹیکہ کاری مہم شروع کی گئی تاکہ وبائی امراض کے اس مشکل وقت میں اپنی خدمات انجام دینے کے لیے ہر کوئی صحت مند رہے۔ Ganderbal Police Kickstarts Booster Dose Vaccination
ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر کی ہدایت پر پہلی صف کے تمام پولیس اہلکاروں کے لئے بوسٹر ٹیکہ کاری مہم شروع کی گئی تاکہ وبائی امراض کے اس مشکل وقت میں اپنی خدمات انجام دینے کے لیے ہر کوئی صحت مند رہے۔ اس موقع پر ضلع پولیس کے 174 افسران اور اہلکار، آئی آر پی 14 ویں اور آئی آر پی 8 ویں بٹالین نے گاندربل پولیس لائنز میں بوسٹر ٹیکہ لگوائے۔
مزید پڑھیں:۔Vaccination Drive For Children's Held in J&K: بچوں کی کورونا ٹیکہ کاری مہم جموں و کشمیر میں شروع
گاندربل کی ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نگہت یاسمین نے ضلعی پولیس لائنز میں ڈی ایس پی ڈار گاندربل مظفر جان کی موجودگی میں ٹیکہ کاری مہم پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پولیس کے اعلی افسران، محکمہ صحت گاندربل کے ڈاکٹر سمیت دیگر عملہ بھی موجود تھے۔