کارروائی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر ماجد، ڈی ایس پی ڈی آر مظفر جان کی سربراہی میں ایس ایچ او کیھر بھوانی، انسپکٹر سجاد حسین نے اس وقت کاروائی عمل میں لائی جب چار ٹپر زیر نمبر jk01c 6626، JK 19 1821، jk 01m 7361، jk01f 4094 نالہ سندھ سے غیر قانونی طریقے سے معدنیات سپلائی کرنے جا رہے تھے، جس کے دوران ان کو ضبط کیا گیا۔
گاندربل: معدنیات کی غیر قانونی سپلائی کرنے پر 4 ٹپر ڈرائیور گرفتار - ڈی ایس پی ڈی آر مظفر جان
گاندربل میں نالہ سندھ سے غیر قانونی طریقے سے معدنیات نکالنے کے بعد اس کو سپلائی کرنے کے پاداش میں گاندربل پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چار گاڑیوں کو ضبط کیا اور گاڑیوں کے ڈرائیورز کو بھی گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:گاندربل: ہنر سے روزگار کے تحت نوجوانوں کیلئے تربیتی کورس کا آغاز
پولیس نے اس موقع پر ٹپر ڈرائیور کی بھی گرفتاری عمل میں لائی۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 61/2021 دفعہ 447،379 آئی پی سی اور 21 ہم آر ڈی ایکٹ کے تحت پولیس سٹیشن کیھر بھوانی میں درج کی اور تحقیقات شروع کی۔ عوامی ہل کالونی نے یہاں پولیس کی اس کوشش کو سراہا وہیں انہوں نے جیلاجی اینڈ مائینگ کے عہدیداروں سے گزارش کی کہ شام کے وقت دودرہامہ بیہامہ ناگہ بل اور گاڈورہ پل پر ناکے لگائیں۔ تاہم مزید گاڑیوں کو جو اس غیر قانونی کاروائی میں ملوث ہیں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے۔