ٹرانسپورٹ اور نیشنل ہائی وے کے وزیر نتن گڈکری نے اکتوبر 2020 میں زوجیلا میں سرنگ پر تعمیراتی کام کا آغاز ورچول طریقے سے کی تھی اور اگلے ہفتے کی شروعات میں وہ سرینگر جاکر سرنگ کی تعمیراتی کام کی ترقی کا جائزہ لیں گے۔
سرنگ پر کام پورا ہونے کے بعد یہ راستہ 12 ماہ کھلا رہے گا اور اس سے نہ صرف عام لوگوں کو فائدہ ہوگا بلکہ فوج کو بھی اسٹریٹجک فائدہ ملے گا۔ فوج کی گاڑیاں سال بھر سری نگر سے کارگل، لیہہ اور لداخ تک اس راستے سے آمد و رفت کر سکیں گی۔
مزید پڑھیں:ایتھنول کے لئے گاڑیوں میں فلیکسی انجن لگیں گے: گڈکری