سڑک ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری Nitin Gadkari نے کہا کہ جو لوگ ملک کو خاندان مان کر خدمت کرتے ہیں اور اپنی زندگی ملک کے مفاد میں وقف کرتے ہیں، وہی آج کے دور میں ہمارے حقیقی باعثِ ترغیب ہیں۔
مسٹر گڈکری نے یہاں ڈاکٹر منگلم سوامی ناتھن فاؤنڈیشن کی نیشنل ایوارڈ تقریب 2021 کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو سماجی خدمت کے لیے سوامی وویکانند کے نظریات سے تحریک لینا چاہیے۔
اس پروگرام میں، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے نظریہ سے وابستہ تنظیم ’بھارت وکاس پریشد‘ کو ملک بھر میں خدمت اور رسومات کے کاموں میں بہترین شراکت کے لیے ’دتوپن تھینگڈی سیوا پرسکار‘ سے نوازا گیا۔